پاکستان کے دورہ ہند کا فیصلہ ہنوز باقی

   

نئی دہلی ۔ ونڈے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ اس شیڈول میں پاکستان کے میچزکا بھی ذکر ہے۔ ہند ۔ پاک کے اہم مقابلیکی تاریخ بھی طے ہے۔ 15 اکتوبر کو دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے لیکن اصل بات یہ ہے کہ اس معاملے میں ابھی بھی تصویر واضح نہیں ہے۔ اس کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بار پھر بیان ہے۔ الفاظ نئے ہو سکتے ہیں لیکن بات وہی ہے کہ ہمارے ہندوستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔