اسلام آباد ۔ یکم / جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 4 فوجی اور 4 دہشت گردوں کے نیم فوجی تنظیم کے تربیتی کیمپ پر بلوچستان میں حملے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ فوج کے بموجب 4 دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور لورالائی صوبہ بلوچستان میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور زیرتربیت نیم فوجی تنظیم کے ارکان پر اندھادھند فائرنگ کی تھی ۔ صیانتی ارکان عملہ نے بعد کی کارروائی میں چوکی سے جوابی فائرنگ کی جس میں 4 فوجی ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ فوج کی بروقت کارروائی میں چار دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔
پاکستانی فوج کا ہندوستانی ہیلی کاپٹر مارگرانے کا ادعا
اسلام آباد ۔ یکم / جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خطہ قبضہ پر باغ سیکٹر کے علاقے میں ایک ہندوستانی جاسوسی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا ۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے سرکاری ٹوئیٹر پر اس کا انکشاف کیا ۔ خطہ قبضہ پر پاکستانی فوجوں نے ہندوستانی جاسوس ہیلی کاپٹر کو مارگرایا ہے ۔ خطہ قبضہ پار کرنے کی ہیلی کاپٹرس کو اجازت نہیں ہے ۔