پاکستان کے مشہور نعت خواں ذوالفقار علی حسینی کا انتقال

   

Ferty9 Clinic

کراچی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ذوالفقار علی حسینی کا انتقال ہوگیا۔ وہ دماغی بخار سے متاثر ہوئے تھے۔ انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ بعدازاں ان کی صحت بگڑنے کے بعد انٹنسیوکیر یونٹ میں منتقل کیا گیاتھا ۔ وہ اے آر وائی کیو ٹی وی نٹ ورک سے وابستہ تھے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ادا کی گئی۔ تدفین کراچی کے سخی حسن قبرستان میں عمل میں آئی۔ ان کے انتقال پر اے آر وائی کیو ٹی وی نے اظہارتعزیت کیا ہے۔