پاکستانی الیکشن پر امریکہ میں سماعت ہوگی

   

نیویارک :امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت 20 مارچ کو مقرر کردی گئی ہے جس میں سائفر کی الزامی سیاست کے اہم امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو محکمہ خارجہ کا موقف بیان کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی سب کمیٹی برائے مڈل ایسٹ، سینٹرل ایشیا اور شمالی افریقی امور پاکستان کی صورتحال کے بارے میں 20 مارچ کو ایک اہم سماعت کرے گی۔