پاکستانی بولروں پر شعیب اختر کی شدید تنقید

   


کراچی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں اپنی ٹیم بولنگ کو انتہائی نچلی سطح پر قراردیا ہے ۔ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کے بولنگ کے اعداد وشمارکئے اور ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں بولنگ کو پاکستان کرکٹ تاریخ کی انتہائی نچلی سطح پر قرار دیا۔شعیب اختر نے پاکستان کی بولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ توبہ توبہ کیا اس طرح بولنگ ہوتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی بولنگ نے ایک اور ناپسندیدہ کارنامہ انجام دے دیا۔ کرائسٹ چرچ ٹسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں وائیڈز کی مد میں 17 رنز دیے۔کسی بھی اننگز میں پاکستانی بولرزکی جانب سے دیے گئے وائیڈ کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل تین مرتبہ اننگز میں 15، 15 وائیڈ رنز دیے تھے، ایک اننگز میں سب سے زیادہ وائیڈ رنز کے عالمی ریکارڈ کی تعداد 21 ہے۔