پاکستانی خاتون اگلے ماہ تاریخی خلائی سفر کیلئے تیار

   

دبئی : پاکستانی خاتون نمیرہ سلیم مہم جو اپنے ملک کی وہ پہلی شخصیت بننے کیلئے تیار ہیں جو 5اکٹوبر کو ورجن گیلیکٹک کی خانگی کمرشیل خلائی پرواز کے ساتھ خلائی سفر کا آغاز کرنے والی ہیں ۔ اپنے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے انہیں 17سال انتظار کرنا پڑا ۔ 2004ء میں قائم کیلیفورنیا کی خلائی پرواز کمپنی اگلے ماہ اپنی چوتھی تجارتی خلائی پرواز شروع کرے گی جس میں امریکہ ، برطانیہ اور پاکستان سے 3خلائی سیاح ہوں گے ۔ نمیرہ نے کہا کہ انہوں نے 2006میں ٹکٹ کیلئے دو لاکھ ڈالر ادا کئے تھے ۔