پاکستانی دلہن نے زیورات کے بجائے ٹماٹر کا ہار پہنا

,

   

کراچی ۔ 19 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی معاشی حالت کو طنز و مزاح کا نشانہ بناتے ہوئے ایک پاکستانی دلہن نے اپنی شادی کے دن سونے کے زیورات پہننے کی بجائے ٹماٹروں کا ہار پہن لیا کیونکہ اس وقت ملک میں دو ہی چیزیں ایسی ہیں جن کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ایک ہے سونا اور دوسری ٹماٹر جو پاکستانی روپئے کی قدر کے مطابق 300 روپئے فی کیلو (140 ہندوستانی روپئے) فروخت ہورہے ہیں۔ اس موقع پر دلہن کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔