کوئٹہ : صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ اس علاقہ میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ، بلوچ اقلیتی باغی اور کئی ایک سْنی جہادی گروہ بھی سرگرم ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی دیہی علاقہ میں پیش آیا ہے۔ ایرانی صوبے سیستان بلوچستان اکثر بدامنی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور اس کی ایک سرحد افغانستان سے بھی ملتی ہے۔ اس علاقہ میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ، بلوچ اقلیتی باغی اور کئی ایک سنی جہادی گروہ بھی سرگرم ہیں۔