پاکستانی شوہر نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا

   

اسلام آباد: پاکستانی نڑاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا کا کیس حل ہوگیا، خاتون کے سابق شوہر ملزم رضوان حبیب نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے اغوا ہونے والی پاکستانی نڑاد امریکی خاتون وجیہہ کے سابق شوہر نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا۔