کراچی ، 11 نومبر (ایجنسیز)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نوجوان فاسٹ بولرنسیم شاہ کیگھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کو ممکنہ طور پر زمین کا تنازعہ یا علاقائی عنادکا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کے والد کی ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ڈی پی اوکی جانب سے نسیم شاہ کے والدکو ملزمان کی جَلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق کرکٹر کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی نہیں ہے، واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔ گھر پر گولیاں برسائی گئیں جس سے کافی نقصان ہوا۔ فائرنگ سے حملہ کرنے والے نسیم شاہ کے گھر کو نشانہ بنایا جس کا نام حجرہ ہے اور یہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں واقع ہے۔ پولیس نے حملے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔