پاکستانی فوج کے ہاتھ کشمیری نوجوان عہدیداروں کے سپرد

   

Ferty9 Clinic

سری نگر۔ پاکستانی فوج نے شمالی کشمیر قصبہ گریز سے تعلق رکھنے والے 17 لڑکے کو زائد چھ ماہ بعد منگل کے روز ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر حکام کے حوالے کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سال گذشتہ کے ماہ ستمبر میں لاپتہ ہونے والے 17 سالہ محمد سعید گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن تاربل گریز کو منگل کے روز ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر حکام کے حوالے کیا۔ انہوں کہا کہ اس موقع پر متعلقہ تحصلیدار، دونوں طرف کے فوجی افسران، ایس ایچ او کرناہ اور ڈی او ٹیٹوال موجود تھے ۔ قبل ازیں حکام نے 15 اپریل کو پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ایک باشندے کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا تھا۔ غلام قادر ولد محمد الدین ساکن گھم پاکستان زیر قبضہ کشمیر نامی یہ شخص ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بالاکوٹ سیکٹر میں یکم اپریل کو غیر دانستہ طور پر سرحد پار کر گیا تھا اور فوج نے اس کو پکڑ لیا تھا۔