پاکستانی مزدور کی طبی مدد کیلئے ایئر ایمبولنس

   

جدہ:سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی مزدور کی طبی مدد کیلئے ایئر ایمبولنس پہنچ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین نے خوب سراہا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جدہ میں پیش آیا جب پاکستانی مزدور کام کے دوران گرگیا،پاکستانی مزدور کی طبی مدد کیلئے فوری طور پر ایئر ایمبولینس پہنچائی گئی۔ سڑکوں پر رش ہونے کی وجہ سے ایمبولینس کا بروقت پہنچنا مشکل تھا جس کے باعث ایئر ایمبولینس بھیجی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جدہ انتظامیہ کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔