پاکستانی گیند بازنے برپا کیا قہر، 19 سال کی عمرمیں بناڈالا طوفانی عالمی ریکارڈ

   

محمد حسنین 19 سال کے ہیں اوران کا شمار پاکستان کے سب سے تیزگیند بازوں میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان سپرلیگ سے سرخیوں میں آئے تھے

لاہور/6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نوجوان تیزگیند بازمحمد حسنین نے ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف ٹی -20 مقابلے میں ہیٹ ٹرک لے کرتاریخ رقم کردی۔ لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں انہوں نے مسلسل تین گیندوں میں سری لنکا کے تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی ہیٹ ٹرک دواوورمیں تقسیم ہوئی تھی۔ انہوں نے پہلے 16 ویں اوورکی آخری گیند پربھنوکا شنکا اورشیہان جے سوریہ کو آؤٹ کیا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ انہیں اوران کی ٹیم کو ہیٹ ٹرک کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا۔ جب پوری ٹیم ڈریسنگ روم پہنچی توانہیں بتایا گیا کہ محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک لی تھی۔انیس سالہ محمد حسنین سب سے کم عمرمیں ٹی-20 مقابلے میں ہیٹ ٹرک لینے والے گیند بازہیں۔ انہوں نے دوسرے ہی میچ میں یہ کمال کرلیا۔ حسنین نے ہیٹ ٹرک کے پہلے وکٹ کے طورپرجارحانہ بلے بازی کررہے راج پکشا (32) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد وہ 19 ویں اوورمیں گیند بازی کے لئے آئے، اس میں پہلی ہی گیند پرانہوں نے سری لنکا کے کپتان بھنوکا شنکا (17) کوعمراکمل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ گیند ہوا میں گئی تھی، ایسے میں جب تک کیچ ہوا تب تک شنکا اورجے سوریہ دونوں رن لیتے ہوئے کراس ہوگئے تھے۔ایسے میں جے سوریہ کریزپرآئے۔ انہوں نے بھی حسنین کی گیند کواڑانے کی کوشش کی۔ گیند احمد شہزاد کے پاس گئی، جسے انہوں نے لپک لیا۔ جے سوریہ دو رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ اس طرح سے حسنین کی پہلی بین الاقوامی ہیٹ ٹرک پوری ہوئی۔محمد حسنین پاکستان سپرلیگ سے سرخیوں میں آئے۔محمد حسنین 19 سال کے ہیں اوران کا شکارپاکستان کے سب سے نوجوان تیزگیند بازوں میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان سپرلیگ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی کے دم پرانہیں عالمی کپ 2019 سے پہلے پاکستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریزمیں انہوں نے اپنی رفتارسے متاثرکیا تھا۔ بعد میں انہیں عالمی کپ کے لئے بھی منتخب کیا گیا تھا، لیکن کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ وہ مسلسل 150 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتارسے گیند ڈالنے میں ماہرہیں۔ ساتھ ہی ان کی یارکربھی بہت صحیح ہوتی ہے۔