اسلام آباد: پاکستان کی پنجاب اسمبلی (پی اے ) کے رہنما کا انتخاب کرنے کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس اتوار کواپوزیشن اور اراکین اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے درمیان بغیر ووٹنگ کے چھ اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔پی ایم ایل۔کیو کے پی ٹی آئی حمایت یافتہ چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر خان ترین (جے کے ٹی) گروپ کے حمایت یافتہ پی ایم ایل۔این کے حمزہ شہباز کے درمیان قریبی مقابلے میں، صوبائی اسمبلی کو ایوان کے نئے لیڈر کا انتخاب کرنے کے لئے اتوارکو ووٹنگ کرنی تھی۔اسمبلی کی پریس گیلری بند کرکے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو کارروائی کورکرنے سے روک دیا گیا۔
قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسی وقت شروع ہوا جب پارلیمنٹ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی۔ آخر میں دونوں میں سے کہیں بھی ووٹنگ نہیں ہوئی۔ نیشنل اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے آئین کے آرٹیکل 5 سے متصادم قراردیتے ہوئے خارج کردیا۔