وجئے واڑہ 12 جون ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں پیش آئے ایک قابل تشویش واقعہ میں ایک نوجوان نے پب جی گیم میں شکست کے بعد دوستوں کی جانب سے تضحیک پر خود کشی کرلی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں مچھلی پٹنم کے مقام پر پیش آیا ۔ 16 سالہ نوجوان آن لائین گیم پب جی میں شکست کا شکار ہوگیا جس پر اس کے دوستوں نے اس کا مذاق اڑایا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ اس نے سیلنگ فین سے لٹک کر خود کشی کی ۔ یہ نوجوان ایک مقامی کانگریس لیڈر شانتی راج کا فرزند بتایا گیا ہے جو پب جی گیم کا عادی ہوگیا تھا ۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اتوار کو پب جی کھیل رہا تھا ۔ اسے شکست ہوئی ۔ دوستوں نے اڑایا جس پر اس نے بے عزتی محسوس کی اور انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا اور مصروف تحقاقات ہے ۔