پبلک سرویس کمیشن پرچہ افشاء کیس میں مزید ایک گرفتاری

   

حیدرآباد : /28 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن پرچہ افشاء کیس میں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ اس گرفتاری سے ملزمین کی گرفتاری کی تعداد 45 ہوگئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ورنگل میں ڈیویژنل انجنیئر کی ملازمت کرنے والے رمیش کو گرفتار کیا گیا ۔ محکمہ برقی کے اسسٹنٹ انجنیئر سیول کے عہدہ کیلئے امتحان کا پرچہ افشاء ہوگیا تھا جس میں پولیس نے روی کشور نامی شخص کو گرفتار کیا تھا اور اس نے یہ انکشاف کیا کہ پرچہ کو رمیش کو بھی فروخت کیا تھا ۔ تحقیقات میں ایس آئی ٹی اُس وقت حیرت زدہ ہوگئی جب رمیش نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ اس نے پرچہ سوالات کو مزید 20 افراد کو فروخت کیا تھا ۔ ٹی ایس پی ایس سی پرچہ افشاء کیس میں ایس آئی ٹی شدت سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس میں گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ب