حیدرآباد 30۔ جون (سیاست نیوز) پبلک سرویس کمیشن کے گروپ IV امتحانات یکم جولائی کو ہوں گے۔ کمیشن نے طلباء کیلئے عین ہدایت جاری کی ہیں۔ ہفتہ کی صبح 8 بجے سے امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ وقت سے 15 منٹ قبل یعنی 9.45 بجے مراکز کے گیٹ بند کردیئے جائیں گے ۔ پیپر II کیلئے امیدواروں کو دوپہر ایک بجے سے امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت دی جائیگی ۔ 2.15 بجے مراکز کے گیٹس بند کردیئے جائیں گے اور داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی ۔ امیدواروں کیلئے گھڑی ، ہینڈ بیاگ ، پرس ، امتحانی مراکز میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ر