نئی دہلی: حکومت نے چہارشنبہ کو پبلک سیکٹر کے سنٹرل ویئرہاوسنگ کارپوریشن کے ساتھ سنٹرل ریل سائڈ ویئر ہاسو کمپنی لمیٹڈ کے انضمام کو منظوری دے دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔دونوں کمپنیوں کے انضمام کے نتیجہ میں صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال، شفافیت، ریل سائڈ ویئرہاوسنگ میں سرمایہ کی آمد اور ریل سائیڈ ویئر ہاوس کمپلکس کے روزگار پیدار کرنے کے انتظام کے اخراجات میں کمی آنے کا اندازہ ہے ۔کارپوریٹ دفتر کے کرایہ، ملازمین کی تنخواہ اور دیگر انتظامی لاگتوں میں کمی کی وجہ سے کم از کم پانچ کروڑ روپئے کی بچت ہوگی۔ انضمام سے مال۔شیڈ مقامات کے پاس کم از کم پچاس اور ریل سائڈ گودام قائم کرنے میں سہولت ہوگی۔اس کے علاوہ سمینٹ،کھاد، چینی، نمک اور سوڈا وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کے لئے فاضل مقام کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے ہنرمند کاریگروں کے لئے 36,500 مزدوری کے دنوں اور غیرہنر مند کاریگروں کے لئے 9,12,500مزدوری کے دنوں کے مساوی روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے ۔ انضمام کا عمل آٹھ مہینہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے ۔