بھوپال ۔27 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس وباء کے پیش نظر مدھیہ پردیش کے محکمہ شہری ترقیاتی اور امکنہ نے آج ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے عوامی مقامات میں تھوکنے پر 1000 روپئے کا جرمانہ طئے کیا ہے ۔ مقامی اداروں کو جرمانے وصول کرنے کا مجاز قرار دیا گیا ہے ۔ ایم پی میں اتوار تک کووڈ۔19 کے 2090 کیس ہوچکے اور ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن کھانسنے ، چھینکنے اور تھوکنے سے نکلنے والے قطرات سے پھیل رہاہے ۔