پبلک ہیلتھ ای ای مرلی موہن کوبحیثیت ایگزیکٹیو انجینئر زائد ذمہ داری

   

نظام آباد۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئر کی حیثیت سے پبلک ہیلتھ ای ای مرلی موہن ریڈی کو زائد ذمہ داری دیتے ہوئے انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 11 ؍ نومبر کو میونسپل انجینئر ہری کیشور پر کنٹراکٹر نے حملہ کیا تھا اور ان پر کئے گئے حملہ پر ہری کیشور نے رخصت لگا کر چلے گئے تھے۔ ایگزیکٹیو انجینئر ہری کیشور پر ہوئے حملہ کیخلاف بلدی ملازمین نے 3 دن تک پن ڈائون کرتے ہوئے کام کاج سے بائیکاٹ کیا تھا جس پر اڈیشنل کلکٹر و انچارج کمشنر چترا مشرا نے ملازمین کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔ نظام آباد میونسپل کے ایگزیکٹیو انجینئر ہری کیشور پر حملہ ہوکر تقریباً ایک ماہ کا وقفہ ہورہا ہے لیکن ابھی تک حملہ آور کیخلاف شکایت نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی شناخت کی گئی نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں سیاسی من مانی اور چند عہدیداروں کی ملی بھگت کی وجہ سے یہاں پر کام کرنا چند عہدیداروں کو مشکل ہورہا ہے ۔ بلوں کی اداگئی کیلئے ریکارڈ کے مسئلہ پر کنٹراکٹر نے ایگزیکٹیو انجینئر پر حملہ کردیا تھا اور یہ کنٹراکٹر کا تعلق برسراقتدار جماعت سے ہے لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک کنٹراکٹر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ ہر ایک کو حملہ آور کے بارے میں پتہ ہے لیکن کوئی بھی اس بارے میں واضح طور پر سامنے آنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے کاموں کی انجام دہی اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے پبلک ہیلتھ کے ایگزیکٹیو انجینئر سولمن ریڈی کو انچارج مقرر کیا گیا ۔