پتانجلی کی دوا ’کورونیل‘ کو جسمانی قوت مدافعت قرار دیا گیا

   

نئی دہلی : یوگا گرو رام دیو نے چہارشنبہ کو کہا ہیکہ ’کورونیل‘ فروخت کرنے پر وزارت آیوش کی کوئی تحدیدات عائد نہیں ہے جبکہ وزارت نے تصدیق کی کہ پتانجلی کمپنی اس دوا کو کوویڈ۔19 کیلئے علاج کے طور پر نہیں بلکہ جسمانی قوت مدافعت میں مدد کرنے والی دوائی کے طور پر فروخت کرسکتی ہے۔ کوروناوائرس کے علاج سے کورونیل کو جوڑنے پر تنازعہ پیدا ہوا ہے۔ (متعلقہ خبر صفحہ 3پر)