پجارا کی شکل میں پہلی وکٹ سے کافی خوش ہوں : کورن وال

   

کنگسٹن ۔31اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے وزنی آل راونڈر راکھیم کورن وال نے ٹسٹ کریئر میں اپنی پہلی وکٹ ہندوستانی بیٹسمین چیٹیشور پجارا کی شکل میں حاصل کیا جس پر وہ کافی خوش ہیں ۔ کورن وال جو کہ دنیائے کرکٹ کیلئے اس وقت سب سے وزنی کرکٹر کی حیثیت حاصل کرچکے ہیں اور انہوں نے ہندوستان کے خلاف یہاں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے ۔ 26سالہ اسپنر نے 27اوورس کی بولنگ میں صرف 69رنز دیئے ۔ اپنے کریئر کے تیسرے ہی اوور میں انہوں نے ہندوستان کے دیوار کہے جانے والے بیٹسمین پجارا کی وکٹ حاصل کی ، اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کورن وال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹسٹ کی پہلی وکٹ پجارا کی شکل میں حاصل کرنا انتہائی شاندار احساس ہے ۔