پداشاہ پور تانڈہ میں پنشن سنٹر کا قیام

   

شمس آباد ۔ /7 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد منڈل کے موضع پداشاہ پور تانڈہ میں پنشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ پدا شاہ پور تانڈہ سرپنچ کیتلوت نیلانائک نے بتایا کہ پنشن حاصل کرنے کیلئے گزشتہ میں ضعیف حضرات و خواتین کو دو کیلو میٹر پیدل سفر کرکے گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا تھا ۔ ان کی تکالیف کو دور کرنے کیلئے تانڈہ میں ہی پنشن سنٹر قائم کیا گیا جس سے تمام ضعیف حضرات و خواتین کو آسانی ہوگئی ہے اور نیشنل ہائی وے 44 کو عبور کرنا پڑرہا تھا جس میں سڑک حادثہ ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا تھا ۔ اس موقع پر ضعیف خواتین و حضرات نے سرپنچ سے اظہار تشکر کیا ۔