پداپلی۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پداپلی ضلع کلکٹر مزمل خان نے کہا کہ عوامی مسائل کی فوری یکسوئی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ مربوط ضلع کلکٹریٹ میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں ضلع کلکٹر نے شرکت کرتے ہوئے عوام سے درخواستیں موصول کیں۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ پرجاوانی درخواستوں کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے عوام کی جانب سے پیش کئے گئے درخواستوں کو باریک بینی سے جانچ کرتے ہوئے بروقت مسائل کی یکسوئی کو یقینی بنایا جائے۔