پداپلی پولیس اسٹیشن کے ٹائیلٹ میں جنگلی جانوروں کے شکاری کی نعش

   

کریمنگر 26 مئی (پی ٹی آئی) ضلع پداپلی کے ایک پولیس اسٹیشن کے ٹائیلٹ میں 53 سالہ شخص کی نعش لٹکی ہوئی پائی گئی جو جنگلی جانوروں کے مبینہ شکار کے ضمن میں گرفتار کیا گیا تھا۔ راماگنڈم پولیس کمشنر بی ستیہ نارائنا کے مطابق ملزم برقی تار لگاتے ہوئے جنگلی جانوروں کو ہلاک کرنے والی ٹولی سے وابستہ تھا اور پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔