پدم شری سے میرے والد کا کیا تعلق عدنان سمیع کا ردعمل

   

ممبئی ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع نے اپنے پدم شری کے مسئلہ پر پیدا شدہ تنازعہ کے جواب میں کہا کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں مجھے سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن بعض افراد نے اپنے ایجنڈے کیلئے میرا نام تنازعہ میں گھسیٹا ہے ۔ عدنان سمیع 2016 میں ہی ہندستانی شہری بن گئے تھے اور انہوں نے پدم شری کا ایوارڈ دینے پر حکومت سے اظہار تشکر کیا تھا ۔انہیں پدم شری ملنے کے بعد بعض گوشوں نے تنقید کی تھی ان کے والد پاکستانی فضائیہ کے پائیلٹ تھے اور انہوں نے ہندوستان کے خلاف جنگ میں حصہ لیا تھا ۔ عدنان سمیع نے کہا کہ اس ایوارڈ سے میرے والد کا کیا تعلق ہے ۔ان کے والد ماضی میں پاکستانی فضائیہ کے پائیلٹ تھے ، ان کا مجھے ملنے والے پدم شری ایوارڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ میرے والد ایک تجربہ کار فائیٹر پائیلٹ اور پیشہ سے سپاہی تھے ۔ انہوں نے اپنے ملک کیلئے اپنا فرض ادا کیا اس لئے میں ان کی عزت کرتا ہوں ۔