یلاریڈی 03۔ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میونسپل چیرمین ستیہ نارائینا کو تمام کونسلروں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا آخر کار آج بارہ کونسلروں میں سے آٹھ کونسلرس اور رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کے ووٹ کیساتھ وارڈ نمبر دس کے کونسلر پدما سریکانت کو آج صبح گیارہ بجے میونسپل آفس میں آر ڈی او پروسیڈنگ آفیسر پربھاکر کی موجودگی میں متفقہ طور پر یلاریڈی میونسپل چیرمین کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا اسطرح کانگریس پارٹی نے میونسپل چیرمین کا عہدہ اپنے نام کرلیا رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے تمام کونسلروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے نو منتخبہ چیرمین کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر سری ہری راجو۔ قائدین میں وینکٹ رام ریڈی۔ پرشانت گوڑ۔ سائی بابا۔ سرینواس۔ ودیاساگر۔ شیخ مجیب الدین۔ سید غفار۔ رفیق۔ اوشاگوڑ۔ تروپتی۔ کونسلروں میں نیلا کنٹھم۔ بھودیوی۔ مہیشوری۔ بالامنی۔ وجئے لکشمی۔ الم سینو۔ ودیگر موجود تھے۔