پر اسٹارٹ اپ انکوبیٹیڈ نے تیز رفتار الیکٹرک اسکوٹر کو لانچ کیاIIT-H

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد IIT-H میں ایک اسٹارٹ اپ انکو بیٹیڈ PURE EV کی جانب سے ایک تیز رفتار الیکٹرک اسکوٹر “Epluto7G” کو متعارف کیا گیا ہے ۔ اس الیکٹرک اسکوٹر کو مشترکہ طور پر نیتی آیوگ ممبر ڈاکٹر وی کے سرسوت چیرمین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور ڈائرکٹر آئی آئی ٹی ۔ ایچ پروفیسر بی ایس مورتی کی جانب سے اس انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں لانچ کیا گیا ۔ ڈاکٹر سرسوت نے کہا کہ ’ ای موبیلٹی ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے اور ایک انتہائی ڈسرپٹیو ہے ۔ ہم نہ صرف گاڑیوں کے پہلو پر دیکھ رہے ہیں بلکہ سپلائی چین کو بھی دیکھ رہے ہیں ۔ اس اسٹارٹ اپ کا وئیلیو ایڈیشن اس شعبہ میں بہت اچھا ہے اور یہ بہت ستائش کے قابل ہے ۔ اس گاڑی کی ایکس شوروم قیمت 79,999 روپئے ہے ۔ شہر میں یہ 80 کلومیٹر تک کے ایک لانگ رینج کی پیشکش کرتی ہے ۔ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اور بیاٹری کی وارنٹی 40,000 کلومیٹر کے لیے ہے ۔ ڈی آر ڈی او چیرمین ستیش ریڈی نے کہا کہ ’ یہ اس کی کلاس میں ایک تیز رفتار گاڑی ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ اسٹارٹ اپ مستقبل میں مزید پراڈکٹس تیار کرنے کی بشمول بسیں اور کارس ‘ ۔۔