ریاض : سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے پرائمری اسکولوں کی کینٹیز میں مونگ پھلی اور اس سے تیار اشیا فروخت کرنے پر پابندی لگائی ہے۔وزارت تعلیم نے یہ پابندی سعودی ایف ڈی اے، وزارت صحت اور وزارت تعلیم کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ پر یہ فیصلہ کیا۔کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ پرائمری اسکولوں کی کینٹیز میں ایسی کوئی چیز فروخت نہ کی جائے جس میں مونگ پھلی شامل ہو کیونکہ مونگ پھلی الرجک طلبہ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری ا سکول کے ان بچوں کو جنہیں مونگ پھلی سے الرجی ہوتی ہے اس بات کی تمیز نہیں ہوتی کہ وہ پتہ لگاسکیں کہ فلاں چیز میں مونگ پھلی شامل ہے یا نہیں جبکہ مڈل اور ثانوی ا سکول کے طلبہ کو اس بات کا شعور ہوتا ہے کہ وہ مونگ پھلی سے بنی اشیا کا پتہ لگاسکتے ہیں۔