نئی دہلی: بی جے پی کے دنیش شرما نے چہارشنبہکو راجیہ سبھا میں سنسکرت زبان کے فروغ پر زور دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسے پرائمری اور سیکنڈری کلاسوں کے لیے لازمی قرار دیا جانا چاہیے ۔ ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے مسٹر شرما نے کہا کہ سنسکرت بیشتر زبانوں کی ماں ہے اور یہ قدیم زمانے کی زبان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پڑھائی جانے والی جدید زبانوں کی وجہ سے سنسکرت کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور اب اس کا مطالعہ نہیں کیا جارہا ہے ۔ اس کے پیش نظر حکومت کو اس کے پروموشن پر زور دینا چاہیے اور اسے پرائمری اور سیکنڈری کلاسز کے لیے لازمی قرار دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں بھی اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس پر تحقیق کرنے والے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ اسکالرشپ دئیے جانے چاہئیں ۔ بی جے پی کے مہیندر بھٹ نے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ جیسی قدرتی آفات کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے دی جانے والی امداد کی رقم میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں، خاص طور پر اتراکھنڈ کے اونچائی والے علاقوں میں لوگوں کے پاس مستقل مکانات نہیں ہیں۔