پرائیویسی دہشت گردوں اور رشوت خوروں کیلئے نہیں: روی شنکر

   

نئی دہلی، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قانون و انصاف وزیر روی شنکر پرساد نے حالیہ سیاسی واقعات اور پرائیویسی کے حقوق کے نام پر مبینہ طور پر ملک مخالف سرگرمیوں کے پس منظر میں ہفتہ کے روز کہا کہ پرائیویسی کے حقوق دہشت گردوں اور بدعنوانوں کو بچانے کیلئے استعمال نہیں ہوسکتے ۔پرساد نے بین الاقوامی لاء کانفرنس میں کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے حامی ہیں، لیکن انہیں اس وقت تکلیف ہوتی ہے جب اس کا غلط استعمال اپنے مفاد کیلئے کیاجاتا ہے۔