پرائیویٹ اداروں کو’کوویکسین‘ کی بھاری قیمت پر فراہمی منصفانہ :بھارت بائیوٹیک

   

حیدرآباد :پرائیویٹ اداروں کو کوویڈ کے ٹیکہ ’کوویکسین‘ کی بھاری قیمت میں فراہمی کو منصفانہ قراردیتے ہوئے حیدرآباد کی دواساز کمپنی بھارت بائیوٹیک نے منگل کو کہا ہے کہ نقصان کی پابجائی کیلئے پرائیویٹ مارکٹس سے بھاری قیمتیں لینا ضروری ہے ۔کمپنی نے حکومت کیلئے فی ڈوز 150روپئے قیمت مقرر کی ہے اور بازار میں اس کی قیمت 1200روپئے رکھی گئی ہے ۔کمپنی، مرکز کی جانب سے ان ٹیکوں کی خریداری اور ریاستوں کو سپلائی کے فیصلہ سے پہلے ٹیکہ کو فی ڈوز400روپے میں فروخت کررہی تھی۔بھارت بائیوٹیک،اس سے مسابقت کرنے والی کمپنی،سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے مارکٹ میں فروخت کئے جانے والے اس ٹیکہ سے دوگنی قیمت پر اپنا ٹیکہ فروخت کررہی ہے ۔ٹیکہ کی ابتدا میں فی ڈوز 10 تا 37ڈالر کے درمیان تھی۔کمپنی نے کہاکہ ٹیکوں اور دیگر دواساز کمپنیوں کے ٹیکوں کی قیمت کا تعین کئی عوامل پر مشتمل ہے ۔ان میں خام اشیا کی قیمت،منصوبہ مصارف،وسیع پیمانہ پر تیاری کے مراکز کا قیام اور دیگر شامل ہیں۔کمپنی نے یہ واضح کیا کہ اس ٹیکہ میں استعمال ہونے والے وائرئیون ان ایکٹی ویٹیڈ ویرو سل کی تیاری کافی پیچیدہ ہوتی ہے ۔اس کیلئے کافی عصری کنٹینمنٹ اور اس کو خالص بنانے کے طریقہ کار درکار ہوتے ہیں۔
حکومت کوفروخت کئے جانے والے ٹیکوں سے زیادہ قیمت پرائیویٹ اداروں سے وصول کرنے کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ دراصل بنیادی تجارتی وجوہات اس کے پس پردہ ہیں۔حکومت ہند کی ہدایت پر کوویکسن کی دس فیصد پیداوار ہی پرائیویٹ اسپتالوں کو فراہم کی جارہی ہے جبکہ زیادہ تر بقیہ ٹیکے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو سپلائی کئے جارہے ہیں۔