پرائیویٹ اسکولس کی فیس دھاندلی، ہریانہ میں قانون سازی

   

چندی گڑھ۔ ہریانہ کے تعلیم و جنگلات اور ماحولیات کے وزیر کنور پال گجر نے کہاکہ ریاست میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیس میں اضافہ جیسی من مانی پر لگام لگانے کے لئے اور اسکول لیونگ سرٹی فکیٹ (ایل ایل سی) کے لئے قانون بنایا جائے گا۔ مسٹر کنور پال نے یہاں کہاکہ سال میں آٹھ سے دس فیصد سے زیادہ فیس میں اضافہ کسی طرح جائز نہیں ہے اور مسلسل فیس میں اضافہ کے چلن پر لگام لگانا ضروری ہے ۔ ایس ایل سی سے متعلق انہوں نے کہاکہ اس پر اسکول کا جو بھی خرچ آئے گا وہ والدین کو دینا ہوگا لیکن والدین پر پرائیویٹ اسکولوں کو من مانی نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ 134-Aکے تحت داخلہ کے لئے اب ریاست میں پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر کلچر ماڈل اسکول بنا ئے گئے ہیں۔ بچوں کو ان اسکولوں میں بہتر تعلیم دی جارہی ہے ۔