نئی دہلی:ریلوے نے 109 روٹوں پر جن 151 جدید ٹرینوں کو چلانے کا ٹینڈر جاری کیا ہے ، ان کا کریہ طے کرنے کا اختیار ٹرینوں کا آپریشن چلانے والی کمپنیوں کو حاصل ہوگا۔ ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپنی کو ٹرین کے اندر فراہم کی جانے والی خدمات جیسے کیٹرنگ، بیڈ کمبل، وائی فائی وغیرہ کے کرایے اور فیس کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔ وہ چاہے تو سامان کے لیے الگ فیس بھی وصول کرسکتی ہے ۔ تاہم، ان ٹرینوں کے ٹکٹوں کی فروخت انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے ذریعہ ہی کی جائے گی۔