پرامن و مستحکم افغانستان کیلئے ہند کی مکمل حمایت

   

معتمد خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات، روڈ پراجیکٹ سمجھوتہ پر دستخط
نئی دہلی۔ 29 فروری (سیاست ڈاٹ کام) معتمد خارجہ ہرش وردھن شرنگلہ نے ہفتہ کو افغان وزیر فینانس عبدالحبیب زدران اور نائب وزیر ٹرانسپورٹ محمد ذکریا سے ملاقات کی اور ہندوستان کی اعانت سے شروع کئے جانے والے روڈ پراجیکٹوں سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ ہندوستانی وزارت امور خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ اقتصادی اور انسانی وسائل کے فروغ کی ساجھیداری میں ہندوستان اپنے عہد کا پابند ہے۔ راویش کمار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ معتمد خارجہ ہرش وردھن شرنگلہ نے کارگزار وزیر فینانس عبدالحبیب زردان اور نائب وزیر ٹرانسپورٹ محمد ذکریا نے بامیان اور مزار شریف صوبوں میں ہندوستان کی ترقیاتی مدد سے شروع کئے جانے والے روڈ پراجیکٹس سے متعلق معاہدوں پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ شرنگلہ جمعہ کو کابل روانہ ہوئے تھے اور ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے ہندوستان کی لامتناہی حمایت سے اعلیٰ افغان قیادت کو واقف کروایا۔ افغان صدر اشرف غنی سے انہوں نے جمعہ کو ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا مکتوب پہونچایا۔