پرانا پل وینکٹیشور نگر میں سرقہ کی سنگین واردات

   

حیدرآباد۔ پرانے پل وینکٹیشور نگر میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جس میں سارقین نے لاکھوں روپئے نقد رقم اور طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کلثوم پورہ پولیس حدود میں سرینواس نامی شخص کے مکان میں نامعلوم سارقین نے داخل ہوکر 20 لاکھ نقد رقم ، 45 تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا۔ سارقین نے سرینواس کے علاوہ مزید تین مکانات کو نشانہ بنایا ۔ سرینواس نے بتایا کہ لڑکی کی شادی کیلئے رقم اور زیورات جمع کئے تھے ۔ اطلاع ملنے پر کلثوم پورہ پولیس ٹیم موقع واردات پر پہنچی اور کلوز ٹیم کو طلب کرلیا ۔ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کے ذریعہ سارقین کی تلاش کی جارہی ہے۔