پرانہیتا پراجکٹ کے کاموں کا معائنہ

   

نظام آباد :قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے آج پرانہیتا چیوڑلہ پراجیکٹ کے پیاکیج نمبر 21 کے کاموں کا رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن ، ایم ایل سی دیا نند و دیگر قائدین کے ہمراہ یہاں پہنچ کر کاموں کا جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ پرانہیتا چیوڑلہ پیاکیج نمبر 21 کی تعمیر سے 2لاکھ ایکر اراضی کو پانی سیراب ہوگا ۔ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زیر زمین میں پائپ لائنوں کی تنصیب کے ذریعہ یہ پراجیکٹ کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے جس سے کسانوں کو اراضیات سے محروم نہیں ہونا پڑرہا ہے اور کے کویتا نے بتایا کہ یہ پیالیٹ پراجیکٹ کے زریعہ اس سال 20 ہزار ایکر کو پانی سیراب کیا گیا ۔ منچپہ ریزرویر کے تعمیر سے نقصان ہونے والے کسانوں کو ہر طرح سے مدد کرنے باز آبادکاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور اس سا ل کے بجٹ میں 1600 کروڑ روپئے زائد منظور کئے گئے ہیں کے کویتا نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کسانوں کے حق میں ہے اور کسانوں کی فلاح بہبودی کیلئے کوشاں ہے بالخصوص آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات بڑے پیمانے پر کئے جارہے ہیں منچپہ کے ریزرویر کے کسانوں کیلئے 1600 کروڑ روپئے بجٹ میں مختص کیا گیا اور پیاکیج نمبر 21 تاریخ ساز پراجیکٹ ہے ۔