نیالکل : اسکول ٹیچرس فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے ملک گیر مہم کے حصہ کے طور پر ٹی ایس یو ٹی ایف حلقہ اسمبلی ظہیرآباد صدر محمد سراج الدین کی قیادت میں ایم آر او ظہیرآباد پہنچ کر ایک یاداشت پیش کی جس میں سی پی ایس نئی پنشن اسکیم پالیسی کو فوری برخواست کرتے ہوئے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا محمد سراج الدین صدر ٹی ایس یو ٹی ایف نے کہاکہ حکومت فوری طور پر سی پی ایس (نئی پنشن اسکیم ) پالیسی کو ختم کرئے اور پرانی پنشن اسکیم کو فوری بحال کرے تاکہ اساتذہ اور دیگر ملازمین اپنی خدمات کو بہتر طرز پر انجام دے سکیں۔ اساتذہ کی انکم ٹیکس کی حد کو بڑھا کر پانچ لاکھ کردیا جائے، حکومت نئی تعلیمی پالیسی 2020 کو ختم کرے اساتذہ کو مساوی تنخواہ کا نفاذ عملہ کی ریگولرائزیشن اسکولس میں صفائی کے انتظامات اور استاتذہ کی جدید بھرتی اور تبادلوں کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایم سورنا ضلع نائب صدر نے بھی مخاطب کیا ۔ اس مواقع پر منڈل صدر سراج الدین، جنرل سکریٹری وٹھل اور خزانچی سوکمار، قائدین کرانتی کمار، شیو شیکھر، مکند، منصور علی خاں، مقصود احمد، عبدالقدیر، شیام سندر،۔کے علاوہ اساتذہ کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔