حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر 10 لاکھ روپئے کی املاک کو نقصان پہونچا ۔ تفصیلات کے بموجب پرانے شہر کے للیتا باغ میں واقع ایک پرانے سامان کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں میں تبدیل ہوگئی ۔ پولیس اور مقامی عوام کی اطلاع پر فائر انجن فوری وہاں پہونچ گیا اور آگ پر قابو پالیا ۔ عہدیدار شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ گودام کے مالک نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعہ سے 10 لاکھ روپئے کے املاک کو نقصان پہونچا ہے ۔۔ ن