پراوین کمار کار حادثے میں کرشماتی طور پرمحفوظ

   

میرٹھ۔ ہندوستان کے سابق بولر پراوین کمار اور ان کے بیٹے کی کار مبینہ طور پر اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک حادثے کا شکار ہوگئی جب ایک کینٹر تیز رفتاری سے ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔یہ حادثہ منگل کی دیر رات اس وقت پیش آیا جب پروین پانڈو نگر سے آرہے تھے ۔کار بری طرح سے تباہ ہوگئی لیکن پروین اور اس کا بیٹا بال بال بچ گئے۔کینٹر کے ڈرائیور کو مقامی پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔انہوں نے ہندوستان کے لیے چھ ٹسٹ، 68 ونڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں ، اس کے علاوہ وہ 119 آئی پی ایل میچوں میں نمایاں رہے۔