کٹھمنڈو : نیپال کے وزیراعظم پشپا کمل دہل پراچنڈہ پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے کم از کم 138 اراکین کی حمایت درکار تھی، نیپالی وزیرِاعظم نے 275 کے ایوان میں 63 ووٹ حاصل کیے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ نیپال کے وزیر اعظم کو مخالفت میں 194 ووٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا کے مطابق نیپال کی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز وزیرِ اعظم پر اعتماد کے لیے قرارداد پیش کی گئی تھی۔