حیدرآباد ۔ اکتوبر پربھاس کے لیے خاص مہینہ ہے۔ اس مہینے کی23 تاریخ کو ان کی سالگرہ ہے۔ پربھاس اور ان کی فلموں کے بنانے والے اس دن کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ 23 اکتوبر ‘اسپرٹ، فوجی اور دی راجہ صاحب کے لیے بڑا دن ہونے والا ہے۔
اسپرٹ : ہر کوئی پربھاس کی فلم ‘اسپرٹ’ کا بے صبری سے انتظارکر رہا ہے۔ اس کے 2025 کے آخر تک ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ چونکہ فلم اینیمل کے سندیپ ریڈی ونگا اسے بنا رہے ہیں، اس لیے اس فلم سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔ اس میں پربھاس ایک پولیس عہدیدارکا کردار ادا کریں گے۔ اس کی آڈیو جھلک 23 اکتوبر کوآسکتی ہے۔ ہو سکتا ہے اس میں کچھ میوزک ہو اور ریلیزکی تاریخ کا اعلان ہو جائے۔ یا پربھاس کی آواز میں کچھ ہو سکتا ہے۔ فوجی: پربھاس کی اگلی بڑی فلم فوجی ہے۔ اس فلم کا بجٹ تقریباً 500 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ یہ 2025 میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ہنو راگھاپوڈی کر رہے ہیں۔ سینی جوش کی رپورٹ کے مطابق فوجی کا پہلا لک 23 اکتوبرکو آسکتا ہے۔ 3۔ دی راجہ صاحب کی ریلیز کی تاریخ 10 اپریل 2025 ہے۔ پربھاس کی آنے والی فلموں میں سے یہ واحد فلم ہے، جس کی ریلیزکی تاریخ طے ہو چکی ہے۔ اس فلم کا بجٹ تقریباً 400 کروڑ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کا ٹیزر پربھاس کی سالگرہ یعنی 23 اکتوبرکو آ سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پربھاس کے مداحوں کو ان کی سالگرہ پر3 بڑے تحفے ملنے والے ہیں۔ حالانکہ یہ محض ایک اندازہ ہے۔ اصل معاملہ 23 اکتوبر کو ہی معلوم ہوگا۔