بھنڈ، 15جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں اٹیر علاقہ کے اجودھ پورا اور مدھیا پورا میں الٹی دست سے متاثر ہوئے 44لوگوں میں سے چھ سال کے بچے موت کی موت ہوگئی ہے ۔ ان لوگوں نے گاوں میں منعقدہ ایک مذہبی پروگرام کے بعد بھنڈارے میں سبزی، پوری اور بوندی کھائی تھی۔ سرکاری اطلاع کے مطابق ضلع کے مدھیا پورا میں 12جون کو رامائن پاٹھ کے بعد بھنڈارے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اجودھپورا اور مدھیا پورا پاس پاس ہونے سے اس میں بیشتر گاوں والوں نے پرساد کھایا تھا۔
