پٹنہ: انتخابی حکمت عملی سے سیاست دان بنے پرشانت کشور نے آج گاندھی جینتی پر بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں گاندھی آشرم سے اپنی 3500 کلومیٹر کی پد یاترا کا آغاز کیا۔ یہ پد یاترا بہار کے کئی علاقوں سے گزرے گی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے جب پرشانت کشور کی جن سورج پدیاترا کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی خواہش ہوتی ہے، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے 11 اکتوبر کو جے پرکاش نارائن (جے پی) کے یوم پیدائش پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ان کے گاؤں سیتابادیارہ کے مجوزہ دورے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ہر کسی کو کہیں جانے کا حق ہے۔ کون آنا چاہتا ہے، کیا کرو گے؟ لیکن جا کر دیکھو ہم نے کتنی اچھی جگہ بنائی ہے جو جے پی کی جگہ ہے۔ ہم جے پی کو عزت دے رہے ہیں۔