پرفیوم لگاکر جانے پر بیوی کا قتل

   

نئی دہلی :ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک خاتون پرفیوم لگاکر گھر سے باہر جانے کی تیاری کررہی تھی کہ برہم شوہر نے اسے گولی ماردی ۔ بیجولی تھانہ علاقہ کے گنیش پورہ کی رہنے والی نیلم جٹاو کی شادی 8 سال قبل بامور جنک پور ٹیکری کے رہنے والے مہیندر جٹاو سے ہوئی تھی ۔