٭ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ پرنب مکرجی آر ایس ایس کیلئے گائیڈ کی طرح تھے، اور وہ ہمارے تعلق سے شفقت بھرا موقف رکھتے تھے۔ ان کا انتقال سنگھ پریوار کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے سیاسی اچھوت کو اپنے قریب آنے نہیں دیا۔ وہ تمام پارٹیوں کا احترام کرتے تھے۔ 2018ء میں پرنب مکرجی نے آر ایس ایس کی ایک تقریب سے خطاب کیا تھا۔