پرندے ٹکرانے پر روسی طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

,

   

Ferty9 Clinic

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ٹوئٹر پر کہا ہے کہ’’ہماری انٹیلی جنس نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ حکومت چین ہانگ کانگ کی سرحد کے ساتھ اپنی فوج تعینات کر رہا ہے۔ سب کو پرسکون اور محفوظ رہنا چاہیے‘‘۔ منگل کے روز اخباری نمائندوں کو دیے گئے بیان میں، ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ کی صورت حال ’’انتہائی مشکل صورت حال، بہت ہی پیچیدہ ہے‘‘۔ وہ اب تک احتجاج کے بارے میں بیان بازی سے دور رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا ہوتا ہے۔ لیکن، مجھے یقین ہے کہ یہ کارگر ثابت ہوگا‘‘۔ صدر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کسی کو بھی نقصان نہیں ہوگا، چونکہ معاملہ ’’آزادی کا ہے‘‘۔ہانگ کانگ کی سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔