لندن : شہزادۂ برطانیہ پرنس چارلس نے لندن کی ایک مسجد کا دورہ کیا۔ فنسبری پارک مسجد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر دیکھنے شہزادہ اپنی اہلیہ کمیلاپارکر کے ساتھ آئے اور عملے سے بات چیت بھی کی۔اس موقع پر کمیلاپارکر نے بتایا کہ انہوں نے ایسٹرازنیکا کی تیار ویکسین لگوائی ہے ۔اپنے والد شاہ فلپ کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے متعلق سوال پر شہزادہ چارلس نے خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ شاہ فلپ کو 17 فروری کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
