پرنسس عیسن گرلز جونیئر کالج کردار و شخصیت سازی کا گہوارہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( راست ) : پرنسس عیسن گرلز جونیئر کالج اپنی نوعیت کا واحد منفر دکالج ہے جہاں معیاری تعلیم کے ساتھ کردار اور شخصیت سازی پر توجہ دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی طالبات کو ایسے پیشہ ورانہ کورسس سے وابستہ کروایا جاتا ہے۔ جس سے یہ خود کفیل بن سکے۔ یہ دراصل ویمن امپارمنٹ کے لئے کالج انتظامیہ کی کوشش ہے۔ ٹیچرس ٹریننگ، نرسنگ، فیشن ڈیزائننگ، آرٹ کرافٹ، بیوٹیشین، سلوائی، پکوان، ہوم کیئر ٹریننگ، کمپیوٹر ایجوکیشن جیسے کورسس میں مہارت دلاکر ان میں خود اعتمادی پیدا کی جاتی ہے۔ پرنسس عیسن جونیئر کالج نے اپنے معیار تعلیم، ڈسپلن، فیکلٹی، انفراسٹرکچر، سیکوریٹی کی بنیاد اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ ٹیچرس۔پیرنٹس میٹنگ اس کی خصوصیات ہیں۔ کمزور طالبات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اور جس مضمون میں وہ کمزور ہے‘ ان میں مہارت دلائی جاتی ہے۔ آج پرنسس عیسن جونیئر کالج میں ایم پی سی، بی پی سی، سی سی ایس اور ایم ای سی کورسس ہیں۔ یہاں کی فارغ التحصیل طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اور ان کا مستقبل روشن ہے۔