پرواسی بھارتیہ دیوس کیلئے 5,802 افراد رجسٹرڈ: سشما

   

نئی دہلی۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ 5,802 افراد نے 3 روزہ پرواسی بھارتیہ دیوس میں شرکت کیلئے جس کا آغاز وارناسی میں 21 جنوری سے ہوگا، اپنا رجسٹریشن کروایا ہے۔ اس بار گزشتہ کی بہ نسبت 2 تا 3 گنا زیادہ افراد نے شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔جو عوام کی درخواستوں پر کیا گیا تھا۔